resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: صحیح بخاری، حدیث نمبر:6306 کے تحت کون سی دعا ہے؟ (32239-No)

سوال: "اگر کوئی یہ دعا "اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ یَومَ یَقُومُ الحِسَاب)" دن کے وقت پختہ یقین کے ساتھ پڑھے اور اسی دن شام سے پہلے فوت ہو جائے تو وہ اہل جنت میں سے ہو گا۔ اور اگر کوئی رات کو یقین کے ساتھ پڑھے اور صبح سے پہلے مر جائے تو وہ اہل جنت میں سے ہوگا۔" (صحیح البخاری 6306) کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

جواب: آپ نے سوال میں صحیح بخاری، حدیث نمبر:6306 کے تحت دعا اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ یَومَ یَقُومُ الحِسَاب) لکھ کر بھیجی ہے، طبع دار طوق النجاة کی نمبرنگ کے مطابق وہ دعا اس نمبر پر موجود نہیں ہے، بلکہ صحیح بخاری، حدیث نمبر: 6306، ط: دار طوق النجاۃ میں اس نمبر پر "سید الاستغفار" ہے، اور سوال میں ذکر کردہ فضیلت سید الاستغفار سے متعلق ہی ہے۔ براہ کرم آپ سوال میں ذکر کردہ دعا کو صحیح حوالہ سمیت تحریر کرکے ارسال فرمائیں، دارالافتاء سے تحقیق کرنے کے بعد اس کا جواب دے دیا جائے گا۔
صحیح بخاری، حدیث نمبر: 6306، ط: دار طوق النجاۃ کے تحت سید الاستغفار اور اس کی فضیلت پڑھنے کے لیے درج دیل لنک کا مطالعہ فرمائیں:
ولله تعالیٰ اعلم بالصّواب
دار الافتاء الاخلاص، کراچی
https://alikhlasonline.com/detail.aspx?id=5746


Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications