سوال:
مفتی صاحب! اگر انشورنس کمپنی تکافل کے تحت کام کرتی ہے تو اس سے لائف انشورنس یا ہیلتھ انشورنس کروانا کیسا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ طرح مروّجہ انشورنس کے معاملات سود اور غرر (غیر یقینی صورتحال) پر مشتمل ہونے کی وجہ سے جائز نہیں، اس سے اجتناب لازم ہے۔ البتہ اس کے متبادل طور پر مستند علماء کرام نے شرعی اصولوں کے مطابق تکافل کا نظام تجویز کیا گیا ہے٬ لہذا جو ادارہ/ تکافل ونڈو مستند علماء کرام کی نگرانی میں اس نظام کے تحت کام کر رہا ہو٬ ان کے سے تکافل کی پالیسی لینے کی گنجائش ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی