عنوان:
نماز جنازہ سنتوں سے پہلے یا بعد میں پڑھی جائے؟(3231-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! نماز جنازہ فرض نماز کے فورا بعد پڑھی جائے یا نماز مکمل کرکے نماز جنازہ پڑھی جائے؟ شرعا اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: واضح رہے کہ فرض اور سنت نماز مکمل کرنے کے بعد نمازِ جنازہ ادا کرنا مناسب ہے، ورنہ فرض اور سنت کے درمیان نماز جنازہ پڑھنے سے سنتیں ترک ہوجانے کا اندیشہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (47/3، ط: زکریا)
ولکن في البحر قبیل الأذان علی الحلبي الفتوی علی تاخیر الجنازۃ عن السنۃ وأقرہ المصنف کأنہ إلحاقاً لہا بالصلاۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Namaz e Janaza sunnaton say pehlay ya baad mein parhi jae, Namaz-e-Janaza, Janazah, se, pehle, bad, main , padhi,
Funeral prayer should be read before or after the sunnah prayers