سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! شریعت میں ملاقات کا مسنون طریقہ کیا ہے؟بعض حضرات ملاقات کرتے وقت ماتھے تک ہاتھ اٹھا کر سر کو تھوڑا سا جھکا کر سلام کرتے ہیں، اس طرح کرنا کیسا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ شریعت میں ملاقات کے وقت مصافحہ کیا جاتا ہے، اور یہی ملاقات کا مسنون طریقہ ہے، البتہ پیشانی تک ہاتھ اٹھا کر سلام کرنا شرعاً ثابت نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (کتاب الحظر و الاباحہ، 381/6)
(کالمصافحہ) ای کما تجوز المصافحۃ؛ لأنہا سنۃ قدیمۃ متواترۃ، بقولہ علیہ الصلاۃ والسلام: من صافح أخاہ المسلم وحرک یدہ…تناثرت ذنوبہ، وإطلاق المصنف تبعاً للدرر والکنز والوقایۃ والنقایۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی