سوال:
حضرت مفتی صاحب! حبیب بینک سے جوبلی انشورنس کا تکافل پلان لینا کیسا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ مروّجہ انشورنس کے متبادل کے طور پر علماء کرام نے شرعی اصولوں کے مطابق تکافل کا نظام تجویز کیا ہے، اگر مذکورہ کمپنی مستند علماء کرام کے زیرنگرنی شرعی اصولوں کے مطابق معاملات سر انجام دے رہی ہو تو اس سے تکافل پالیسی لینے کی گنجائش ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی