resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: مسلمانوں اور کافروں کے لیے ویب سائٹ (Web Site) بنانا (32389-No)

سوال: مفتی صاحب! سوال یہ ہے کہ میں ویب ڈیولپمنٹ کو سیکھ رہا ہوں، یہ اصل میں ایک کورس ہے جس میں ویب سائٹ بنانا سکھایا جاتا ہے اور میں اس سال کے اختتام پر ویب ڈیولپمنٹ مکمل سیکھ لوں گا، اب اس کے ذریعے جو بھی ویب سائٹ بنائی جائے گی، وہ کفار بھی بنوائیں گے اور مسلمان بھی بنوائیں گے، اسی طرح ویب سائٹ کا استعمال جب اسے بنایا جائے گا تب تو حرام سے دور ہو کر حلال کام کی طرف متوجہ ہو کر ہی بنایا جائے گا اور کسٹمر کو اس بات کی تنبیہ بھی کی جائے گی کہ اسے حرام کام میں استعمال نہ کریں پھر بھی اگر وہ اس ویب سائٹ کو یا ایپ کو حرام آمدنی کے لیے استعمال کرتا ہے تو کیا اس کے ویب سائٹ میکر کو گناہ ملے گا یا نہیں ملے گا؟ رہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں

جواب: ویب ڈویلپمنٹ (Web Development) کا کورس کرنا بذات خود جائز ہے، نیز ایسی ویب سائٹ بنانا جو ناجائز کاموں کے ساتھ خاص نہ ہو، بلکہ اس کا جائز استعمال بھی ممکن ہو، اور ویب سائٹ بنانے والے کی طرف سے ناجائز کاموں میں معاونت مقصود نہ ہو، اور نہ ہی کسٹمر کی طرف سے اسے ناجائز کاموں میں استعمال کرنے کی صراحت ہو تو ایسی ویب سائٹ بناکر دینا شرعاً درست ہے، اس کو ناجائز کاموں میں استعمال کرنے کی ذمہ داری استعمال کرنے والے پر ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

فقه البیوع: (192/1، ط: معارف القرآن)
الاعانة علی المعصیة حرام مطلقا بنص القرآن اعنی قوله تعالی: ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان (المائدۃ:2) وقوله تعالی: فلن اکون ظھیرا للمجرمین (القصص:17) ولکن الاعانۃ حقیقة ھی ما قامت المعصیة بعین فعل المعین، ولا یتحقق الا بنیة الاعانة او التصریح بها الخ۔

وفیه ایضاً: (264/2، ط: معارف القرآن)
بیع الأشیاء إلیه(البنك): وفیه تفصیل ، فإن کان المبیع ممایتمحض استخدامه فی عقد محرم شرعاً، مثل برنامج الحاسوب الذی صمم للعملیات الربویۃ خاصة، فإن بیعه حرام للبنك وغیرہ ، وکذلك بیع الحاسوب بقصد أن یستخدم فی ضبط العملیات المحرمة أوبتصریح ذلك فی العقد. أمابیع الأشیاء التی لیس لہا علاقة مباشرۃ بالعملیات المحرمة، مثل السیارات أو المفروشات، فلیس حراماً، وذلک لأنہا لایتمحض استخدامہا فی عمل محظور

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial