عنوان: لفظ "اللہ" والا لاکٹ بیچنا کیسا ہے؟(3260-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! بعض عورتیں گلے میں ایسا لاکٹ پہنتی ہیں، جس پر لفظ "اللہ" لکھا ہوا ہوتا ہے، اور اکثر اوقات اس کو پہن کر بیت الخلاء وغیرہ بھی چلی جاتی ہیں، اتارنے کی زحمت نہیں کرتیں، تو کیا ایسے لاکٹ کو بیچ کر اس سے فائدہ حاصل کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ اس لاکٹ کی خرید و فروخت کرنا صحیح ہے، البتہ بے ادبی کرنے والے اس بےادبی کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیہ: (کتاب الکراہیۃ، 323/5)
کتب علی خاتمہ اسمہ أو اسم اللّٰہ تعالیٰ، أو ما بدا لہ من أسماء اللّٰہ نحو قولہ: {حَسْبِیَ اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ} أو ربي اللّٰہ أو نعم القادر؛ فإنہ لا بأس بہ، ویکرہ لمن لا یکون علی الطہارۃ ان یاخذ فلوسا علیھا اسم اللہ تعالیٰ۔

البحر الرائق: (37/2)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1316 Jan 10, 2020
Lafz Allah wala locket bechna kaisa hay, waala, baichna, How is it to sale locket of word Allah, Selling locket with religious words

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.