سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا ایک ملک کی کرنسی یعنی روپوں کا روپوں کے ساتھ تبادلہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر یہ صورت جائز ہے تو اس کے بدلے میں روپے فوری طور پر دینا ضروری ہے یا ایک دن بعد بھی دے سکتا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ روپے کا روپے کے ساتھ تبادلہ کرنا جائز ہے، بشرطیکہ دونوں طرف رقم برابر ہو، اور یہ معاملہ ہاتھ در ہاتھ ہو، کمی بیشی یا ادھار، دونوں اس صورت میں جائز نہیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (باب الربا، 403/7، ط: زکریا)
وعلتہ: أي علۃ التحریم الزیادۃ القدر المعہود بکیل أو وزن مع الجنس، فإن وجدا حرم الفضل والنساء، وإن عد ما حلا، وإن وجد أحدہما حل الفضل وحرم النساء۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی