resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: مضاربت کے پیسے کاروبار میں لگائے بغیر نفع وصول کرنا(3286-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میرے بھائی کا ایک کاروبار ہے، میں نے اسے کچھ رقم مضاربت کے طور پر دی تھی کہ وہ مجھے اس کا نفع دیتا رہے، بعد میں پتہ چلا کہ وہ رقم اس نے کاروبار میں نہیں لگائی، بلکہ ذاتی کاموں میں خرچ کر لی، لیکن اس نے مجھے اپنے کاروبار کے نفع نقصان میں شریک رکھا ہوا ہے، اور مجھے منافع بھی دیتا ہے، کیا میرا اس سے منافع وصول کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: صورت مسئولہ میں اگر آپ کے بھائی نے آپ کی دی ہوئی رقم کے بدلے اتنی رقم اپنی طرف سے کاروبار میں لگا کر آپ کو کاروبار میں شریک کرلیا تھا، اور اس کاروبار سے حاصل شدہ نفع میں سے طے شدہ شرح کے مطابق آپ کو حصہ دیتا رہا، تب تو یہ منافع آپ کے لیے جائز ہے۔
اور اگر آپ کے بھائی نے کاروبار میں اتنی رقم لگائی ہی نہیں یا رقم تو لگا دی، مگر منافع کا حساب لگاکر آپ کو اس میں سے حصہ نہیں دیا، بلکہ اپنی مرضی سے ایک مناسب منافع آپ کو دیتا رہا، تو یہ سود شمار ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

ملتقی الابحر: (کتاب المضاربۃ، 446/3، ط: دار الکتب العلمیۃ)
وکون الربح بینہما مشاعا فتفسد إن شرط لأحدہما عشرۃ دراہم مثلا (ملتقی الأبحر) وفي المجمع: أي لا تصح المضاربۃ حتی یکون الربح مشاعا بینہما بأن یکون أثلاثا أو منصفا ونحوہما؛ لأن الشرکۃ لا تتحقق إلا بہ فلو شرط لأحدہما دراہم مسماۃ تبطل۔

الدر المختار: (کتاب المضاربۃ، 648/5، ط: سعید)
وکون الربح بینہما شائعا فلو عین قدرا فسدت۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Muzarbat kay paisay karobaar mein lagae baghair nafa wusool karna, wasool, wusul, mudarbat, ke, paise, karobar, main, lage, Making a profit without investing Muzarbat (Mudarbat) money in business

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance