عنوان:
مضاربت میں نفع نقصان قرعہ اندازی سے طے کرنا
(3287-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! چند افراد آپس میں مل کر مضاربت کرتے ہیں، اور طے یہ ہوتا ہے کہ نفع نقصان ہر مہینے قرعہ اندازی کے ذریعے سے نکالا جائے گا، جس کا نام نکلے گا، وہ نفع اور نقصان کا ذمہ دار ہوگا، چاہے ہر مہینے ایک ہی آدمی کا نام نکلتا رہے، کیا اس طرح شرعا کاروبار کرنا صحیح ہے؟
جواب: واضح رہے کہ مضاربت کی مذکورہ صورت جوا (قمار) میں داخل ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
احکام القرآن للجصاص: (المائدہ، 465/2)
انما الخمر والمیسر۔۔۔۔۔۔۔۔الخ
وقال قوم من اھل العلم القمار کلہ من المیسر۔ واصلہ من تیسیر امر الجزور بالاجتماع علی القمار فیہ وھو السھام التی یحیلونھا فمن خرج سھمہ استحق منہ ماتوجبہ علامۃ السہم فربما اخفق بعضھم حتی لا یحظی بشیٔ وینجح البعض فیحظی باالسھم الوافر وحقیقتہ تملیک المال علی المخاطرۃ…الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Muzarbat mein nafa nuqsan qurandazi say tay karna, Mudarbat, main, nafah, noqsan, Quraandaazi, se, tey, kerna,
Determining the profit and loss in muzarbat (mudarbat) by lottery