سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! میرا ایک رشتہ دار ہے، جو جوان اور کمانے کے قابل ہے، مگر آج کل وہ کہیں نوکری وغیرہ نہیں کرتا، کیا میں اس کو زکوۃ کی رقم دے سکتا ہوں؟ کیونکہ اس کے پاس کچھ نقدی وغیرہ نہیں ہے۔
جواب: مذکورہ صورت میں اگر آپ کے رشتے دار کے پاس نصاب کے بقدر مالیت موجود نہیں ہے، تو ان کو زکوۃ دینا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مجمع الانھر: (220/1)
المصرف وہو من لہ أدنی شيء دون النصاب، فیجوز الدفع لہ ولو کان صحیحاً مکتسبا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی