سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر پوتے پوتیوں کو زکوۃ نہیں دی جا سکتی، تو پھر کیا بہو کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟ جب کہ وہ اپنی اولاد پر ہی زکوۃ کی رقم کو خرچ کرے گی؟
جواب: واضح رہے کہ بہو کو زکوۃ دے سکتے ہیں، اور وہ مالک ہونے کے بعد جس پر چاہے خرچ کرسکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بدائع الصنائع: (162/2، ط: زکریا)
ویجوز دفع الزکاۃ إلی من سوی الوالدین والمولودین من الأقارب ومن الإخوۃ والأخوات وغیرہم لانقطاع منافع الأملاک بینہم۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی