سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! ایک عورت سید خاندان سے ہے، مگر اس کا شوہر سید خاندان سے نہیں ہے، تو اس کے بچوں کو زکوۃ کی مد میں کچھ رقم دینا جائز ہے؟
جواب: واضح رہے کہ چونکہ وہ بچے سید نہیں ہیں، اسلئے اگر وہ واقعی زکوۃ کے مستحق ہیں، تو ان کو زکوۃ دینا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوی الھندیۃ: (الباب السابع فی المصارف، 189/1)
ولا یدفع الی بنی ہاشم وہم آل علی وعباس وجعفر وعقیل وحارث بن عبد المطلب ویجوز الدفع الی من عداہم من بنی ہاشم کذریۃ ابی لہب۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی