عنوان: غریب کے گھر کی تعمیر میں زکوۃ کی رقم لگانا(3321-No)

سوال: السلام علیکم مفتی صاحب اگر کوئی شخص واقعی مستحق زکوۃ ہو، اور اس کو گھر کی تعمیر کیلئے رقم کی ضرورت ہو، تو ایک صاحب نصاب شخص اپنی زکوۃ کی رقم سے اس کے گھر کی تعمیر وغیرہ کروا دے، تو اس طرح اس کی زکوٰۃ ادا ہوجائے گی یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ اگر زکوۃ کی رقم مستحق شخص کے ہاتھ میں دیے بغیر صاحب زکوۃ نے اس کے گھر کی تعمیر وغیرہ میں زکوٰۃ کی رقم خرچ کر دی، تو زکوۃ ادا نہیں ہوگی، لہذا گھر کی تعمیر سے پہلے زکوۃ کی رقم اس مستحق کے قبضہ میں دے کر مکمل طور پر مالک بنادیا جائے، پھر وہ اپنی مرضی سے اس رقم کو گھر کی تعمیر میں خرچ کر دے، تو اس صورت میں زکوۃ ادا ہو جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (رکن الزکاۃ، 142/2، ط: زکریا)
وعلی ہٰذا یخرج صرف الزکاۃ إلی وجوہ البر من بناء المساجد والرباطات والسقایات وإصلاح القناطر، وتکفین الموتی ودفنہم أنہ لا یجوز؛ لأنہ لم یوجد التملیک أصلاً۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 342 Jan 14, 2020
Ghareeb kay ghar ki taameer mein zakat ki raqam lagana, ke, tameer, main, raqm, Spending Zakat money on building a house for the poor, contributing zakat money in construction of house for poor

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.