resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: دودھ کے لیے رکھی گئی بھینسوں پر زکوۃ (3338-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کسی شخص نے کچھ بھینسیں پال رکھی ہوں، جن میں سے بعض کا دودھ وہ اپنے گھر میں استعمال کرتا ہے، اور بعض کا دودھ وہ بیچ دیتا ہے، تو کیا سال گزرنے کے بعد ان بھینسوں پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ اگر بھینسیں دودھ کی غرض سے لی گئی ہوں، تو ان میں زکوۃ نہیں ہے، اور نہ ہی ان سے حاصل ہونے والے دودھ پر زکوۃ ہے، البتہ وہ دودھ جو مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے، اگر اس کی قیمت زکوۃ کی ادائیگی کے وقت موجود ہو، تو اس کو بھی دیگر اموال کے ساتھ حساب میں شامل کرکے تمام پیسوں کی زکوۃ ادا کرنی ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (کتاب الزکاۃ، 126/2، ط: زکریا)
وأما صفۃ نصاب السائمۃ فلہ صفات منہا: أن یکون معدً اللإسامۃ وہو أن یسیمہا للدر والنسل (إلی قولہ) فإن أسیمت للحمل أو الرکوب أو اللحم فلا زکاۃ فیہا (إلی قولہ) ثم السائمۃ ہي الراعیۃ التي تکتفی بالرعي عن العلف ویمونہا ذلک ولا تحتاج إلی أن تعلف فإن کانت تسام في بعض السنۃ وتعلف وثمان في البعض یعتبر فیہ الغالب لأن للأکثر حکم الکل۔

الفتاوی الھندیہ: (کتاب الزکاۃ، 172/1، ط: زکریا)
ومنہا فراغ المال عن حاجتہ الأصلیۃ فلیس في دور السکنیٰ وثیاب البدن وأثاث المنزل ودواب الرکوب وعبید الخدمۃ وسلاح الاستعمال زکاۃ وکذا طعام أہلہ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Doodh kay liey rakkhi gae bhensoon par zakat, dodh, ke, liay, rakhi, gai, bhenson, Zakat on buffaloes kept for milk

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat