resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: الفلاح ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ AlFalah Asset) Management limited) میں سرمایہ کاری کرنا (33473-No)

سوال: جناب مفتی صاحب! کیا الفلاح ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ (Alfalah Asset Management Limited) میں رقم انویسٹ کرنا اور اس سے نفع حاصل کرنا جائز ہے؟ الفلاح بینک والوں نے مفتی شیخ نعمان صاحب سے شرعیہ کمپلائینس سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا ہوا ہے۔ کیا اس کا نفع جائز ہوگا؟

جواب: اگر متعلّقہ ادارہ مذکورہ بالا فنڈز سے متعلق مستند علماء کرام کی زیر نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق اپنے معاملات سر انجام دے رہا ہے تو ان فنڈز میں سرمایہ کاری (Investment) کی جاسکتی ہے۔
لہذا اس سلسلے میں آپ متعلقہ ادارہ کے شریعہ بورڈ سے رابطہ کرلیں، اگر شریعہ بورڈ میں ایسے مستند علماء کرام موجود ہوں جن کے علم اور تقوی سے آپ مطمئن ہوں اور وہ اس ادارے کے معاملات کی شرعی نگرانی کر رہے ہوں تو ان علماء کرام کے فتوی اور تحقیق پر اعتماد کرتے ہوئے آپ اس ادارے کے ساتھ معاملہ کرسکتے ہیں۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance