سوال:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج شیئر مارکیٹ میں کچھ شیئرز پر اوپر "شریعہ" کا ٹیگ لگا ہوتا ہے، لیکن کچھ کمپنیاں جیسے سیمنٹ کمپنیاں یا الیکٹرک کمپنیاں جو عام کاروبار کر رہی ہوتی ہیں, ان پر یہ ٹیگ نہیں لگا ہوتا تو کیا ایسے شیئرز کی خرید و فروخت جائز ہے؟
جواب: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز پر شریعہ کا ٹیگ (Shariah Tagg) نہ ہونا اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ ان شیئرز کی خرید و فروخت ناجائز یا حرام ہے، بلکہ یہ محض اس بات کی علامت ہے کہ ان شیئرز کی شریعہ سکریننگ نہیں ہوئی۔
شیئرز کی خرید و فروخت کے سلسلے میں جامعہ دارالعلوم کراچی کا منسلکہ فتوی (رقم الفتوی: 2/1029) ملاحظہ فرمائیں، جو کمپنی اس فتوی کی شرائط پر پورا اترتی ہو، ان کے شیئرز کی خرید و فروخت شرعاً درست ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی