resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: پوکیٹ بروکر (Pocket Broker) نامی ایپ (App) کے ذریعے ٹریڈنگ کرنا

(33525-No)

سوال: السلام علیکم، حضرت مفتی صاحب! زید ایک ایپلیکیشن کے ذریعے ٹریڈنگ کرتا ہے جس کا نام Pocket Broker ہے، اس میں اپ یا ڈاؤن دو آپشن ہوتے ہیں۔ اس میں اس طرح ہوتا ہے کہ زید ایک ڈالر کا کسی کوائن پر تین سیکنڈ کا ٹریڈ لگاتا ہے، وہ کوائن اوپر چلا جائے تو زید اپ کے بٹن پر کلک کرتا ہے اگر وہ کوائن اوپر چلا گیا تو زید کو منافع ہوگا اور اگر وہ نیچے آگیا تو زید کو ایک ڈالر کا نقصان ہو جائے گا۔ رہنمائی فرمائیں کہ اس طرح سے ٹریڈنگ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ برائے مہربانی تفصیل سے مدلل جواب دیں۔ جزاک اللہ خیراً

جواب: پوچھی گئی صورت کے مطابق متعلّقہ ایپ پر مخصوص وقت کے اندر محض اوپر نیچے (up & down) کے آپشن میں سے کسی کو کلک (click) کرنے سے نفع یا نقصان ظاہر کیا جاتا ہے، جس میں کوئی حقیقی تجارتی سرگرمی نہیں ہو رہی ہوتی ہے۔ یہ صورت شرعی طور پر میسر/ قمار یعنی جوا (gambling) اور غرر یعنی غیر یقینی صورتحال (uncertainty) جیسی شرعی قباحتوں پر مشتمل ہے۔
لہذا مذکورہ ایپ (app) کے ذریعے پیسے کمانا شرعاً جائز نہیں ہے، اس سے اجتناب لازم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الكريم: (البقرة، الآية: 219)
يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِمَا...الخ

عمدة القاری: (435/4)
الغرر ھو فی الاصل الخطر، و الخطر ھو الذی لا یدری أ یکون ام لا، و قال ان عرفة: الغرر ھو ما کان ظاهره یغر و باطنه مجهول، قال و الغرور ما رأیت له ظاہرا تحبه و باطنه مکروه أو مجهول، و قال الأزهری: البیع الغرر ما یکون علی غیر عهدۃ و لا ثقة، و قال صاحب المشارق: بیع الغرر بیع المخاطرة، و ھو الجهل بالثمن أو المثمن أو سلامته أو أجله۔

مصنف ابن ابی شیبه: (کتاب البیوع و الاقضیة، 483/4، ط: مکتبة الرشد)
عن ابن سیرین قال: کل شيءٍ فیه قمار فهو من المیسر".

رد المحتار: (کتاب الحظر و الاباحة، 403/6، ط: سعید)
(قوله: لأنه يصير قماراً)؛ لأن القمار من القمر الذي يزداد تارةً وينقص أخرى، وسمي القمار قماراً؛ لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص".

فقه البیوع: (339/1، ط: مکتبة معارف القرآن)
الغرر لا یخلو من احد الاحوال الثلاثة الآتیة:
۔۔۔ الثالث: ان یکون فیه معنی تعلیق التملیک علی الخطر، کما فی القمار.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial