عنوان: ظہر اور عصر کی نماز مثل ثانی میں پڑھنے کا حکم(3356-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! حنابلہ کے مطابق عصر کے وقت کے داخل یا اذان کے فورا بعد اگر کوئی حنفی شخص ظہر کی نماز ادا کرے، تو کیا بیس منٹ بعد وہ حنبلیوں کے ساتھ عصر کی جماعت میں شریک ہو سکتا ہے یا عصر کی نماز احناف کے مطابق وقت داخل ہونے کے بعد پڑھے گا؟

جواب: واضح رہے کہ کسی شخص کا اپنے مذہب پر عمل کرتے ہوئے کسی دوسرے مذہب کی ایسی چیزوں پر عمل کرنا جو اس کے اپنے مذہب میں ممنوع ہوں، ایسا کرنا (سوائے ضرورت شدیدہ کے، جس کا تعین علمائے کرام کا کام ہے) جائز نہیں ہے، کیونکہ ایسا کرنا تلفیق ہے، جوکہ بالاجماع باطل ہے، نیز کسی مسئلہ میں دوسرے امام کے مذہب پر عمل کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس مسئلہ میں اس امام کے نزدیک جو شرائط ہیں، ان سب کی رعایت کی جائے، صورت مسئولہ میں مثل ثانی میں ظہر اور عصر دونوں کو ادا کرنے میں ظہر اور عصر کے وقت کی نہ احناف کے مذہب کے مطابق مکمل شرائط پائی جاتی ہیں، نہ حنابلہ کے مذہب کی، لہذا اگر ضرورت یا حرج کی وجہ سے مثل ثانی میں عصر پڑھ لی جائے، تو ظہر مثل ثانی میں نہیں پڑھی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (مطلب فی حکم التقلید و الرجوع عنہ، 55/1)
(قولہ ان الحکم الملفق باطل بالاجماع وان الرجوع عن التقلید بعد العمل باطل اتفاقا) المراد بالحکم (الملفق) الحکم الوضعیی کا لوضعی کالصحۃ مثالہ متوضیٔ سال من بدنہ دم ولمس امرأۃ ثم صلی فان صحۃ ہذہ الصلاۃ ملفقۃ من مذہب الشافعی والحنفی والتلفیق باطل فصحتہ منتفیۃ۔

البشری لارباب الفتویٰ: (الفصل السادس)
قال شیخنا محمد فرید مدظلہ: لا یجوز الحکم والافتاء بالقول المرجوح وبمذہب سائر الائمۃ الا فی ثلاثۃ مواضع الاول عند الضرورۃ دون التشہی والتلہی فانہ حرام کما حرم الحکم الملفق الخارج للاجماع فی عمل واحد کالحکم بصحۃ وضوء من ترک الترتیب ومسح دون ربع الرأس… المنع عن المرجوح حتی لنفسہ لکون المرجوح صار منسوخاً نعم قید البیری بالعامی وذکر عن خزانۃ الروایات ان العالم الذی یعرف معنی النصوص والاخبار وہو من اہل الدرایۃ یجوز لہ ان یعمل علیہا وان کان مخالفا لمذہبہ وقال العلامۃ الشامی فی مقدمۃ ردالمحتار: ہذا فی غیر موضع الضرورۃ وبمعناہ فی شرح عقود رسم المفتی۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1740 Jan 16, 2020
Zohr aur Asr ki namaz ki misl e saani mein parhnay ka hukm, Zohar, Asar, Ruling on praying Zohr and Asar in Misl e Saani, Misl-e-Saani

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.