resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: آن لائن (online) خریداری میں غلطی سے اضافی مال آجائے تو کیا حکم ہے؟

(33562-No)

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! محترم مفتی صاحب! میں نے آن لائن ایک ویب سائٹ سے تین سوٹ آرڈر کیے تھے۔ ان میں سے ایک سوٹ غلط بھیج دیا گیا جو میں نے آرڈر نہیں کیا تھا۔ میں نے فوراً ان کو اطلاع دی اور درخواست کی کہ غلط سوٹ واپس لے کر وہ سوٹ بھیج دیا جائے جو میں نے آرڈر کیا تھا۔
میں نے یہ آرڈر 10 نومبر کو کیا تھا، لیکن اس کے بعد 15 نومبر کو انہوں نے مزید تین سوٹ بھیج دیے جو میں نے بالکل آرڈر نہیں کیے تھے۔ میں نے 15 نومبر سے 18 نومبر تک بار بار ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر ان کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ ان اضافی سوٹوں کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ کیا میں ان سوٹوں کو خود استعمال کر سکتی ہوںیا انہیں کسی غریب کو دے سکتی ہوںیا پھر مجھ پر لازم ہے کہ میں مزید مدت تک ان سے رابطہ اور انتظار کرتی رہوں؟ براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیراً

جواب: پوچھی گئی صورت میں اضافی تین سوٹ بظاہر غلطی سے آئے ہیں، چونکہ ان کا مالک معلوم ہے، اس لئے ان سے رابطہ کرکے انہیں واپس کرنا شرعاً ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 29)
يَا اَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا لَا تَأْكُلُوْا اَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا اَنْ تَكُوْنَ تِجَارَةً عَن تَرَاضٍ مِّنْكُمْ ... الخ

التفسير المظهري: (209/1، ط: مکتبة الرشيدیة)
ولا تأكلوا أموالكم بينكم بالباطل كالدعوى الزور والشهادة بالزور او الحلف بعد إنكار الحق او الغصب والنهب والسرقة والخيانة او القمار واجرة المغني ومهر البغي وحلوان الكاهن وعسب التيس والعقود الفاسدة او الرشوة وغير ذلك من الوجوه التى لا يبیحه الشرع.

صحیح ابن حبان: (رقم الحدیث: 5978، 316/3، ط: مؤسسۃ الرسالۃ)
عن أبي حميد الساعدي، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لا يحل لامرئ أن يأخذ عصا أخيه بغير طيب نفس منه»، قال ذلك لشدة ما حرم الله من مال المسلم على المسلم.

رد المحتار: (61/4، ط: دار الفکر)
لا يجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial