resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: بغیر شیخ کے معرفت ملنا

(33586-No)

سوال: میرا سوال یہ ہے کیا بغیر شیخ کے بھی معرفت مل سکتی ہے؟ کیا اللہ پاک کسی پر ایسی عنایت کرسکتا ہے؟ جزاک اللہ

جواب: معرفت اللہ کی عطا ہے، جسے چاہے عطا فرماتا ہے، معرفت کا حصول کسی باشرع متّبع سنّت اللہ والے کی صحبت کے بغیر ممکن ہے، مگر ایسے اللہ والوں کی صحبت معرفت کے حصول میں بہت معاوِن ثابت ہوتی ہے۔ خاص طور پر اِس زمانے میں جہاں ہر طرف فتنوں اور گناہ کی طرف مائل کرنے والی خُرافات کا دور دورہ ہے۔ نيز شيخ کی ضرورت صرف معرفت کے حصول کے لیے ہی نہیں ہوتی، بلکہ غلطیوں سے بچنے، گناہوں کو چھوڑنے اور نیکی کے کاموں پر ابھارنے کے لیے بھی ہوتی ہے۔ انسان کبھی اپنے خیال کو الہام سمجھ لیتا ہے یا کسی روحانی کیفیت کو معرفت سمجھ بیٹھتا ہے، شیخ اس کی اصلاح کرتے ہیں۔ یہ بالکل ویسے ہی ہے جیسے قرآن ہر انسان کے لیے ہدایت ہے، لیکن پھر بھی اس کے درست تر فہم کے لیے اور اس کے سمجھنے میں غلطی سے بچنے کے لیے استاد کی ضرورت رہتی ہے، جس کی رہنمائی میں اسے سمجھنا آسان اور تیز تر ہوجاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الكريم: (العنكبوت، الآية: ٦٩)
﴿ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ ●﴾

القرآن الكريم: (التوبة، الآية: ١١٩)
﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ ﴾

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs