عنوان: حیات النبی ﷺ سے متعلق ائمہ حرمین کا عقیدہ(3457-No)

سوال: ائمہ حرمین کا حیات النبی ﷺ کے بارے میں کیا عقیدہ ہے؟

جواب: واضح رہے کہ آپ ﷺ اپنی قبر میں حیات ہیں، یہ حیات برزخی ہے، مگر حیات دنیوی سے قوی تر ہے، یہی ائمہ اربعہ (امام اعظم ابوحنیفہ، امام مالک، امام شافعی، امام احمدبن حنبل رحمھم اللہ) کا مسلک ہے، چنانچہ ابن عقیل حنبلی فرماتے ہیں:قال ابن عقیل من الحنابلة: ھو صلی الله علیہ وسلم حی فی قبرہ یصلی (الروضة البہیة، ص14 بحوالہ حیات انبیاء از عبدالشکور ترمذی، ص37)
ترجمہ: حنابلہ میں سے ابن عقیل نے کہا کہ آپ صلی الله علیہ وسلم اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں ، نماز پڑھتے ہیں۔
اس عقیدے پر اہل حق کا اجماع ہے، چنانچہ آپ کے مسائل اور ان کا حل میں مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ لکھتے ہیں : عقیدہ حیات النبیﷺ پر اجماع ہے اور اس پر علامہ سخاوی رحمہ اللہ کا قول نقل فرمایا ہے کہنحن نومن ونصدق بانہ ﷺ حی یرزق فی قبرہ وان جسدہ الشریف لاتاکلہ الارض والاجماع علی ھذا‘‘۔(آپ کے مسائل اور ان کا حل ج:10، ص:511 ، بحوالہ القول البدیع )
ترجمہ:ہمارا ایمان ہے اور ہم اس کی تصدیق کرتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ اپنی قبر شریف میں زندہ ہیں، آپ کو وہاں رزق بھی ملتاہے، اور آپ کے جسد اطہر کو زمین بھی نہیں کھاتی، اور اس عقیدہ پر اہل حق کا اجماع ہے۔
چنانچہ سعودیہ کے موجودہ علماء کا بھی یہی عقیدہ ہے۔
فتاوی دارالافتاء سعودی 177/2 میں لکھا ہے کہ رسول اللہﷺ وفات پاچکے ہیں، اور قبر میں نبی ﷺ کی زندگی برزخی زندگی ہے، جس کی کیفیت اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الروضة البہیة: (ص: 14)
قال ابن عقیل من الحنابلة: ھو صلی الله علیہ وسلم حی فی قبرہ یصلی۔

القول البدیع:
نحن نومن ونصدق بانہ ﷺ حی یرزق فی قبرہ وان جسدہ الشریف لاتاکلہ الارض والاجماع علی ھذا۔

آپ کے مسائل اور ان کا حل: (511/10)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1589 Jan 27, 2020
Hayatunnabi, Hayat un nabi, Hayatun nabi, sallallahu alaihi wasallam, saw, sallallahu alayhi wa sallam, Maslak, Hanabila, Hanabali, Fiqah, Mazhab, Madhhab, Hayat-un-Nabi and the Hanbali sect, Peace Be Upon Him, PBUH, Jurisprudence,

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.