عنوان: چند خاندانوں کا ایک گھر میں اکٹھے رہتے ہوئے، خواتین کے لیے نامحرم رشتہ داروں سے پردہ میں در پیش مشکلات کا حل(3469-No)

سوال: السلام علیکم،
مشترکہ خاندانی رہائشگاہ میں ایک چھت کے نیچے رہتے ہوئے، بھائیوں یعنی دیوروں اور بھابیوں کے مابین شرعی پردہ کرنے کی حدود اور فریقین کے لئے اس کا عملی طریقہ کار کیا ہو گا؟ خصوصاً ضرورت پڑنے پر مخاطب کرنے، ساتھ مِل کر کھانا کھانے، گھر کے اندر نقل و حرکت وغیرہ کے حوالے سے رہنمائی فرمائیں، بہت نوازش ہوگی۔

جواب: واضح رہے کہ مشترکہ گھر میں رہنے والی رشتہ دار نا محرم خواتین، جن کو نامحرم رشتہ دار مردوں سے مکمل پردہ کرنے میں سخت حرج اور مشکل پیش آتی ہو، ان کے بارے میں شریعت میں اتنی گنجائش ہے کہ وہ خواتین اپنے سر پر بڑی چادر اس طور پر لپیٹ لیا کریں کہ سوائے چہرے کے باقی جسم  ڈھک جائے، البتہ اس کا اہتمام ضرور کرنا چاہیے کہ گھر کے نامحرم مردوں کے ساتھ نہ تنہائی ہو اور نہ بلاضرورت گفتگو ہو۔
نیز ایک ہی دسترخوان پر کھانا کھاتے ہوئے بھی پردے کا اہتمام ضروری ہے، لہذا آپس میں اختلاط کرنا، نامحرم مرد وعورت کا ایک دوسرے کے آمنے سامنے بیٹھ کر کھانا کھانا درست نہیں ہے، بلکہ نامحرم مردوں کے دسترخوان لیے علیحدہ جگہ مخصوص ہونی چاہیے۔
(ماخوذ از ویب سائٹ دارالافتاء: جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر : 143703200008، باضافہ و تصرف یسیر)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 511 Jan 29, 2020
khandan, khandanon, ikatthay, ikathay, rehte, huay, chand, ghar mein, khawateen, na mehram, na mahram, rishtaydaar, rishtedaar, pardah, mushkilaat, mushkilat, hal, hul, darpesh, ghar mein pardah, qareebi rishtaydaaron say pardah, Solution to the problems faced by few families living together in a house, veil of women from non-mahram relatives, pardah of women from relative

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.