سوال:
آپ سے معلوم کرنا ہے کہ موکلین کیا ہوتے ہیں اور کیا کسی کے پاس اگر موکل ہوں، جیسا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس موکل ہیں تو کیا وہ ان سے ایسی معلومات بھی لے سکتے ہیں کہ کوئی شخص اپنے گھر میں اس وقت کیا کر رہا ہے؟ کیا ان کے موکل کسی شخص کے راز بھی بتا سکتے ہیں؟ ذرا وضاحت کردیں کہ موکل کیا ہوتے ہیں اور کیا کیا کرسکتے ہیں؟
جواب: عاملین کے پاس جو موٴکل رہتے ہیں، وہ جنات ہوتے ہیں، جو خود یا ان کے مخصوص عمل کے ذریعے ان کے تابع ہوجاتے ہیں، لیکن واضح رہے کہ جنات وغیرہ علم غیب نہیں جانتے، اس لئے ضروری نہیں کہ وہ جو کچھ بتائیں صحیح ہو اور اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کے بارے میں یہ عقیدہ رکھنا کہ وہ علم غیب جانتا ہے، درست نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (الانعام، الآیۃ: 59)
وَ عِنۡدَہٗ مَفَاتِحُ الۡغَیۡبِ لَا یَعۡلَمُہَاۤ اِلَّا ہُوَ ؕ وَ یَعۡلَمُ مَا فِی الۡبَرِّ وَ الۡبَحۡرِ ؕ وَ مَا تَسۡقُطُ مِنۡ وَّرَقَۃٍ اِلَّا یَعۡلَمُہَا وَ لَا حَبَّۃٍ فِیۡ ظُلُمٰتِ الۡاَرۡضِ وَ لَا رَطۡبٍ وَّ لَا یَابِسٍ اِلَّا فِیۡ کِتٰبٍ مُّبِیۡنٍo
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی