عنوان: قاضی تین طرح کے ہوتے ہیں: ایک جنتی اور دو جہنمی۔۔۔الخ حدیث کی تحقیق(3472-No)

سوال: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قاضی تین طرح کے ہوتے ہیں، ایک جنت میں جائے گا اور دو جہنم میں(جائیں گے)۔ جنت میں جانے والا وہ(جج) ہے، جس نے حق پہچانا اور اس کے مطابق فیصلہ کیا، اور جس(جج) نے حق پہچانا اور پھر فیصلے میں ظلم کیا تو وہ آگ میں ہے اور جس نے جاہل ہوتے ہوئے لوگوں کے فیصلے کیے، وہ بھی آگ میں ہے۔ (سنن ابو داود: 3573) کیا یہ حدیث اور حوالہ درست ہے؟

جواب: جی ہاں! یہ حدیث سنن ابی داؤد میں موجود ہے۔
عن ابن بريدة، عن ابيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:" القضاة ثلاثة: واحد في الجنة، واثنان في النار، فاما الذي في الجنة فرجل عرف الحق فقضى به، ورجل عرف الحق فجار في الحكم فهو في النار، ورجل قضى للناس على جهل فهو في النار"، قال ابو داود: وهذا اصح شيء فيه، يعني حديث ابن بريدة القضاة ثلاثة.
(كِتَاب الْأَقْضِيَةِ، باب فِي الْقَاضِي يُخْطِئُ، حدیث نمبر:3573)
ترجمہ:
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ”قاضی تین طرح کے ہوتے ہیں: ایک جنتی اور دو جہنمی، رہا جنتی تو وہ ایسا شخص ہو گا، جس نے حق کو جانا اور اسی کے موافق فیصلہ کیا اور وہ شخص جس نے حق کو جانا اور اپنے فیصلے میں ظلم کیا تو وہ جہنمی ہے اور وہ شخص جس نے نادانی سے لوگوں کا فیصلہ کیا وہ بھی جہنمی ہے“۔
ابوداؤد کہتے ہیں: یہ یعنی ابن بریدہ کی ”تین قاضیوں“ والی حدیث اس باب میں سب سے صحیح روایت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابی داود: (كِتَاب الْأَقْضِيَةِ، رقم الحدیث: 3573)
عن ابن بريدة، عن ابيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:" القضاة ثلاثة: واحد في الجنة، واثنان في النار، فاما الذي في الجنة فرجل عرف الحق فقضى به، ورجل عرف الحق فجار في الحكم فهو في النار، ورجل قضى للناس على جهل فهو في النار"، قال ابو داود: وهذا اصح شيء فيه، يعني حديث ابن بريدة القضاة ثلاثة.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2054 Jan 29, 2020
loogon, logon, darmian, darmiaan, faislah, karne, karnay, wale, waalay, teen, qisam, qism, qazi, qaazi, qadi, Three types of judges, Three kinds of judges, types of judges, kinds of judges

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.