عنوان: کافر کے مرنے پر کیا پڑھنا چاہیے؟(3482-No)

سوال: مفتی صاحب ! کبھی کسی مسلمان کی وفات پیش آتی ہے، تو ہم لوگ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ کہا کرتے ہیں، اگر کبھی غیر مسلم وفات پا جائے، تو پھر کچھ کہنے کی ضرورت ہے؟

جواب: واضح رہے کہ ''انا للہ وانا الیہ راجعون'' کے الفاظ میں دعا و استغفار کا پہلو نہیں ہے، بلکہ اس حقیقت کا اظہار ہے کہ ہم سب اللہ ہی کے لئے ہیں، اور اللہ ہی کی طرف ہم سب کو لوٹنا ہے، البتہ قرآن کے بیان کے مطابق یہ کلمہ مصیبت وبلاء کے موقع پر پڑھنے کا ہے، اس لیے کافر کی موت پر اس کے پڑھنے میں تامل ہوتا ہے، لہذا بہتر یہ ہے کہ اس موقع پر خاموشی اختیار کی جائے، اور اپنی آخرت کو یاد کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (التوبۃ، الایۃ: 113)
مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَن يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِينَ وَلَوْ كَانُوا أُولِي قُرْبَىٰ مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُمْ أَصْحَابُ الْجَحِيمِo

روح المعانی: (152/7، ط: دار احیاء التراث العربی)
علی ما جری علیہم من النکال والاھلاک فان اھلاک الکفار والعصاتہ من حیث انہ تخلیص.
من اھل الارض من شؤم عقائدہم الفاسدتہ واعمال الخبیثتہ نعمتہٌ جلیلتہٌ یحق ان یحمد علیھا فھذا منہ تعالی تعلیم العباد ان یحمدوہ علی مثل ذالک. واختار الطبرسی انہ حمدٌمنہ عزاسمہ لنفسہ علی ذالک الفعل.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 4222 Feb 04, 2020
Kafiron, marnay, marne, parhna, padhna, chahaiay, chahiey, kia, What to read on death of a disbeliever, non-muslim, apostate, kaafir, kafir, Non muslims, Non believer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.