عنوان: تشہد میں ہاتھ رکھنے کا مسنون طریقہ(3483-No)

سوال: مفتی صاحب ! نماز میں تشہد کی حالت میں ہاتھ کہاں رکھنے چاہییں؟ براہ کرم ہاتھ رکھنے کا مسنون طریقہ بتادیں۔

جواب: واضح رہے کہ تشہد میں ہاتھ رکھنے کا افضل طریقہ یہ ہے کہ دونوں ہاتھ رانوں پر اس طرح رکھے جائیں کہ انگلیوں کا رخ قبلہ کی جانب ہو اور انگلیاں زمین کی طرف لٹکی ہوئی نہ ہوں اور ہی گھٹنوں کو اس طرح پکڑے، جس طرح رکوع میں پکڑتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (فصل اذا أراد الشروع فی الصلوۃ، 341/1)
ویضع یمناہ علی فخذہ الیمنیٰ ویسراہ علی الیسریٰ ۔ ۔ ۔ جاعلاً أطرافہا عند رکبتہ ولا یأخذ الرکبۃ ہو الأصح لِتَتَوَجّہ للقبلۃ۔ وقال الشامی علی قول الماتن ولا یاخذ الرکبۃ ۔ ای کما یاخذہا فی الرکوع لأنَّ الأصابع تصیر موجِّہَۃً اِلی الأرض خلافا للطّحاوی، والنفی للأفضلیۃ لا لِعَدمِ الجواز ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2850 Feb 04, 2020
Tashahhud mein, haath, hath, kahan, rakkhay, rakkhe, jaein, Attahiyyat, Attahiyat, pas e manzar, Tehqeeq, Tashahhud, Hadees, Hadith, Hadees, Where to keep hands during Tashahhud, Where to keep hands in Attahiyyat, Tashhud

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.