سوال: مفتی صاحب ! السلام علیکم، میں نے الحمدللّٰہ نئی گاڑی خریدی ہے، شہر اور ملک کے جو حالات ہیں، اس کے حساب سے انشورنس کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔ کیا میزان بینک کا اسلامی تکافل لیا جا سکتا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک شرعی بنیادوں پر قائم ہے، اور جید علماء کرام کی زیر نگرانی مصروف عمل ہے، لہذا اس کے ذریعے کسی مستند تکافل کمپنی سے معاملات کرنے کی گنجائش ہے۔ مزید تفصیل کے لیے ڈاکٹر مولانا عصمت اللہ صاحب کی کتاب "تکافل کی شرعی حیثیت" کی طرف مراجعت فرمائیں۔
Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance