عنوان: مشینی ذبیحہ کا حکم(3493-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب !
عرب امارات میں دکانوں پر جو مرغی کا گوشت ملتا ہے وہ کمپنی کی پلاسٹک کی تھیلی میں پیک ہوتا ہے اور مختلف ممالک سے درآمد شدہ ہوتا ہے، اس پر حلال کی مہر بھی لگی ہوتی ہے، لیکن میں نے سنا ہے کہ یہ مرغیاں مشین کے ذریعے ذبح ہوتی ہیں، اور مشینی ذبیحہ حرام ہے۔
کیا یہ بات درست ہے، براہ کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں؟

جواب: واضح رہے کہ مشینی ذبیحہ میں مندرجہ ذیل خرابیاں پائی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے اس کا کھانا حلال نہیں ہے، اگرچہ اس پر حلال ہونے کا سرٹیفیکٹ موجود ہو۔
(1) بعض مذبح خانوں میں ذبح سے پہلے مرغیوں کو بجلی کے کرنٹ والے پانی میں غوطہ دیا جاتا ہے، جس کو stunning کہا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ذبح ہونے سے پہلے ہی موت واقع ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے، جبکہ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ اس کرنٹ کے نتیجے میں بہت سی مرغیوں کی دل کی حرکت رک جاتی ہے۔
(2) اکثر اوقات اس مشین میں لگی ہوئی گھومنے والی چھری مرغی کی گردن کی رگوں کو کاٹنے کے لیے کافی ہوجاتی ہے، جبکہ بعض اوقات اس مرغی کی گردن اس چھری تک پوری نہیں پہنچ پاتی، جس کے نتیجے میں مرغی کا گلا یا تو بالکل نہیں کٹتا، یا تھوڑا بہت کٹ جاتا ہے اور کچھ رگیں کٹنے سے رہ جاتی ہیں۔
(3) مشینی ذبیحہ کی صورت میں ذبح کا عمل عام طور پر اتنی تیزی کے ساتھ ہوتا ہے کہ ہر مرغی پر الگ الگ بسم اللہ کہنا ممکن نہیں ہوتا ، اور مشین اسٹارٹ کرتے وقت ایک مرتبہ تسمیہ اس طرح کہنا کہ شروع میں ایک مرتبہ بسم اللہ کہہ دی جائے، اور اس کے بعد گھنٹوں تک مرغیاں کٹتی رہیں، یہ طریقہ شرعی تقاضہ کو پورا نہیں کرتا ہے۔
(4) جس گرم پانی سے مرغیوں کو گزارا جاتا ہے، اس میں یہ اندیشہ ہوتا ہے کہ جن مرغیوں کی گردن بالکل نہیں کٹیں، یا جن کی ناقص کٹی ہیں، اس گرم پانی میں سے گزارنے کی وجہ سے ان مرغیوں کی موت واقع نہ ہوجائے۔
مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیں (فقہی مقالات: ج:4، ص: 253-281)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بحوث في قضايا فقهية معاصرة: (ص: 389)
أما الشروط التي ذكرها الفقهاء للذكاة الشرعية، فإنها ترجع إلى ثلاثة عناصر، الأول: طريق إزهاق الروح، والثاني: ذكر اسم الله، والثالث: أهلية الذابح.

الدر المختار: (296/6)
( وشرط كون الذابح مسلما حلالا خارج الحرم إن كان صيدا ) ۔۔۔۔( أو كتابيا ذميا وحربيا ) إلا إذا سمع منه عند الذبح ذكر المسيح ( فتحل ذبيحتما ) …(لا ) تحل ( ذبيحة ) غير كتابي من ( وثني ومجوسي ومرتدا )… ( وتارك تسمية عمدا )

الدر المختار: (294/6)
(و) ذكاة (الاختيار) (ذبح بين الحلق واللبة) بالفتح: المنحر من الصدر (وعروقه الحلقوم) كله وسطه أو أعلاه أو أسفله: وهو مجرى النفس على الصحيح (والمريء) هو مجرى الطعام والشراب (والودجان) مجرى الدم (وحل) المذبوح (بقطع أي ثلاث منها) إذ للأكثر حكم الكل وهل يكفي قطع أكثر كل منها خلاف وصحح البزازي قطع كل حلقوم ومريء وأكثر ودج وسيجيء أنه يكفي من الحياة قدر ما يبقى في المذبوح

الفتاوى الهندية: (286/5)
ومن شرائط التسمية أن تكون التسمية من الذابح حتى لو سمى غيره والذابح ساكت وهو ذاكر غير ناس لا يحل. (ومنها) أن يريد بها التسمية على الذبيحة، فإن أراد بها التسمية لافتتاح العمل لا يحل،

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2743 Feb 06, 2020
Mashini Zabiha, Masheeni Zabeeha, Machini, Zabeha, Ruling on machine slaugter, slaugthering by machine, mechanical slaugter

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Halaal & Haram In Eatables

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.