عنوان: مسلمان ممالک کے جہازوں میں مسافروں کو مہیا کیے جانے والے گوشت اور چکن کا حکم (21321-No)

سوال: السلام عليكم ورحمة الله وبركاته! مفتی صاحب! پاکستان، سعودیہ یا گلف کنٹریز کی فلائٹ (جہاز) میں جو چکن اور گوشت کھانے میں ملتا ہے، کیا اس کا کھانا جائز ہے؟ رہنمائی فرمادیں۔

جواب: واضح رہے کہ مسلمان ممالک مثلاً: پاکستان، سعودی عرب وغیرہ کے جہازوں میں مسافروں کو ملنے والا گوشت اور چکن اگر انہیں ممالک کی طرف سے مہیا کیا جاتا ہو یا دیگر اسلامی ممالک سے درآمد شدہ ہو تو ایسی صورت میں مسافروں کے لیے وہ گوشت اور چکن یا ان پر مشتمل مصنوعات کھانا حلال ہوگا، البتہ اگر گوشت یا چکن غیر مسلم ممالک سے درآمد شدہ ہو تو جب تک اس کے حلال ہونے کا یقین یا غالب گمان نہ ہو، تب تک اس کا کھانا جائز نہ ہوگا۔
تاہم غیر مسلم ممالک سے درآمد شدہ گوشت یا چکن اگر مسلمانوں کی معتمد تنظیم (organization) کے زیر نگرانی در آمد کیا جاتا ہو اور وہ تنظیم اس کے حلال ہونے کی تصدیق (certification) کرتی ہو تو غیر مسلم ممالک سے درآمد شدہ گوشت اور چکن یا ان پر مشتمل مصنوعات کھانا بھی جائز ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیة: (308/5، ط: دار الفکر)
خبر الواحد يقبل في الديانات كالحل والحرمة والطهارة والنجاسة إذا كان مسلما عدلا ذكرا أو أنثى حرا أو عبدا محدودا أو لا، ولا يشترط لفظ الشهادة والعدد، كذا في الوجيز للكردري، وهكذا في محيط السرخسي والهداية، ولا يقبل قول الكافر في الديانات إلا إذا كان قبول قول الكافر في المعاملات يتضمن قوله في الديانات، فحينئذ تدخل الديانات في ضمن المعاملات فيقبل قوله فيها ضرورة هكذا في التبيين.

بحوث في قضايا فقهية معاصرة: (444/1، ط: مكتبه معارف القران)
٨- اللحم الذي جهل ذابحه في بلاد المسلمين يحمل على كونه ذكي بالطريقة الشرعية ويحل أكله إلا إذا ثبت أن ذابحه لم يذبحوا بالطريقة الشرعية، والدليل على ذلك حديث عائشة رضي الله عنها في ذبائح الأعراب.
١٤- ان ما يستورد من اللحوم من البلاد غير المسلمة لا يجوز أكلها وان كانت يوجد عليها التصريح بانها مذبوحة على الطريقة الاسلامية فانه قد ثبت أن هذه الشهادات لا يوثق بها و الأصل في أمر اللحوم المنع.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 188 Sep 26, 2024
musalman mumalik k jahazo airoplane mein musafiro ko muhayya kiye jane wale gosht or chicken ka hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Halaal & Haram In Eatables

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.