عنوان: دورانِ نماز الحمدللہ پڑھنے کا حکم(350-No)

سوال: اگر دوران نماز جمائی آنے پر غلطی سے لاحول ولاقوة الا باللہ زبان سے نکل جائے یا چھینک آنے پر الحمدللہ نکل جائے تو کیا نماز فاسد ہوجاتی ہے؟

جواب: اگر نماز میں کوئی بھولے سے الحمدللہ کہہ دے تو نماز نہیں ٹوٹتی، کیونکہ یہ اللہ کا ذکر ہے اور اللہ کے ذکر سے نماز نہیں ٹوٹتی، البتہ چھینک کے جواب میں یرحمک اللہ کہنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے، کیونکہ یرحمک اللہ کسی کے جواب یا دعا کیلئے استعمال ہوتا ہے اور نماز میں کسی کو جواب یا دعا دینے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔
اور یہی حکم لاحول ولا قوة کہنے کا بھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح: (ص: 326، ط: دار الکتب العلمیة)
"و" يفسدها "عاطس بيرحمك الله" عندهما خلافا لأبي يوسف
قوله: "وقال أبو يوسف لا تفسد" لأنه دعاء بالمغفرة والرحمة وجه قول الإمام حديث معاوية بن الحكم أن النبي صلى الله عليه وسلم قال له حين شمت العاطس أن صلاتنا هذه لا يصلح فيها شيء من كلام الناس وهو غير صالح في الصلاة

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1076 Jan 01, 2019
namaz/namaaz ke/kay doran alhumdulillah parhne/parhnay ka hukum/hukm , the rulings for saying alhumdulillah during prayer/namaaz/salah

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.