عنوان: مردوں کے لیے بچوں کو ان کی صف سے پیچھے کرنے کا حکم (3512-No)

سوال: مفتی صاحب ! جیسا کہ ہم نے سنا ہے کہ پہلے بڑوں کی صف ہونی چاہیے، اس کے بعد بچوں کی، اب اس ترتیب پر نماز کے شروع میں صفیں بنائی جائیں یا آخر نماز تک اس کا خیال کرنا چاہیے، اب اگر شروع نماز میں پہلے بڑوں کی صف بنائی گئی، اس کے بعد بچوں کی، لیکن پھر نمازی آتے گئے اور بچوں کی صف درمیان میں ہوگئی اور لوگ ان بچوں کو پیچھے کرتے ہیں، آپ ہی بتائیں کیا کیا جائے؟

جواب: واضح رہے کہ جماعت کی ابتدا میں نابالغ بچوں کی صف بالغ افراد کے پیچھے بنانا مسنون ہے، البتہ کسی مصلحت کی غرض سے بچوں کو بالغ افراد کی صفوں میں کھڑا کرنا بھی جائز ہے۔
صورت مسؤلہ میں بالغ حضرات کی صف میں اگر جگہ خالی ہو، تو بچوں کی صف کو پھلانگ کر پہلی صف میں کھڑا ہونا صحیح ہے، لیکن اگر بالغ حضرات کی صف میں جگہ خالی نہ ہو، تو بچوں کو ان کی صف سے پیچھے کرکے ان کی جگہ کھڑا ہونا صحیح نہیں ہے، بلکہ ان کے پیچھے کھڑا ہونا صحیح ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن أبي داود: (تفريع أبواب الصفوف، رقم الحدیث: 677، 181/1، ط: المكتبة العصرية)
حدثنا عيسى بن شاذان، حدثنا عياش الرقام، حدثنا عبد الأعلى، حدثنا قرة بن خالد، حدثنا بديل، حدثنا شهر بن حوشب، عن عبد الرحمن بن غنم، قال: قال أبو مالك الأشعري: ألا أحدثكم بصلاة النبي صلى الله عليه وسلم قال: «فأقام الصلاة، وصف الرجال وصف خلفهم الغلمان، ثم صلى بهم فذكر صلاته»، ثم قال: " هكذا صلاة - قال عبد الأعلى: لا أحسبه إلا قال: صلاة أمتي - "

الدر المختار: (کتاب الصلاۃ، 570/1، ط: دار الفکر)
ولو وجد فرجة في الأول لا الثاني له خرق الثاني لتقصيرهم، وفي الحديث «من سد فرجة غفر له» وصح «خياركم ألينكم مناكب في الصلاة»

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح: (كتاب الصلاة، ص: 308، ط: دار الكتب العلمية)
"ثم" يصف "الصبيان" لقول أبي مالك الأشعري أن النبي صلى الله عليه وسلم صلى وأقام الرجال يلونه وأقام الصبيان خلف ذلك وأقام النساء خلف ذلك وإن لم يكن جمع من الصبيان يقوم الصبي بين الرجال "ثم الخناثى" جمع خنثى والمراد به المشكل احتياطا لأنه إن كان رجلا فقيامه خلف الصبيان لا يضره وإن كان امرأة فهو متأخر۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 502 Feb 08, 2020
Mardon, kay liay, bacchon, saf say peechay, karnay ka hukm, Bachon ko pichli saf mein karna, Ruling on men pushing children back from their ranks, sending children in back rows of prayer, suff, sufoof

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.