عنوان:
مسجد کے ڈسٹ بن میں استعمال شدہ ٹشو پیپر ڈالنا(3521-No)
سوال:
السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ ،حضرت ہمارے ہاں مسجد میں پانی کی 250 مل والی بوتلیں وافر مقدار میں رکھی رہتی ہیں، ان کے ساتھ خالی بوتلیں ڈالنے کے لئے کوڑے کی ٹوکری بھی مسجد کے اندر رکھی رہتی ہے، کیا اس ٹوکری میں دوسرا کچرا، استعمال شدہ ٹشو پیپرز وغیرہ ڈال سکتے ہیں، جبکہ یہ کچرا دان مسجد کی حدود کے اندر ہے؟
جواب: واضح رہے کہ حدیث مبارکہ میں مسجد کو صاف ستھرا رکھنے کی تاکید وارد ہوئی ہے، چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے:
أمر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ببناء المسجد في الدور، وأن ینَظّف ویطیّب․
(رواہ أبوداود والترمذي وابن ماجة کذا في المشکوٰة: ص69)
لہذا مسجد میں ہر ایسی چیز سے بچا جائے، جس سے مسجد کا تقدس پامال ہوتا ہو، اور صورت مسؤلہ میں مسجد کے ڈسٹ بن چونکہ فقط پانی کی خالی بوتل ڈالنے کے لیے رکھے گئے ہیں، لہذا اس میں مزید اور کوئی چیز نہ ڈالی جائے تو بہتر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
غنیة المستملي: (فصل في أحکام المسجد، ص: 611، ط: اشرفیۃ)
إن المساجد بنیت لأعمال الآخرۃ مما لیس فیہ توہم إہانتہا وتلویثہا مما ینبغي التنظیف منہ ولم تبن لأعمال الدنیا ولولم یکن فیہ توہم تلویث وإہانۃ علی ما أشار إلیہ قولہ علیہ الصلاۃ والسلام، فإن المساجد لم تبن لہذافما کان فیہ نوع عبادۃ ولیس فیہ إہانۃ ولاتلویث لایکرہ وإلاکُرِہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Masjid, Dustbin, Istaimaal, Shuda, Tissue paper, Daalna, Dalna, Masjid kay dustbin,
Throwing used tissue paper in dustbin of masjid, placing, dust bin, mosque, tissue