عنوان: کامیاب نوجوان پروگرام قرض اسکیم(3522-No)

سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ،
سوال یہ ہے کہ آجکل گورنمنٹ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت پانچ لاکھ تک کا قرضہ دے رہی ہے، جس سے کوئی بھی کاروبار شروع کیا جا سکتا ہے۔
واپسی کی قسط آٹھ ہزار روپے ہے، جو کہ قرضہ لینے کے ایک سال بعد سے شروع ہوتی ہے اور ہر ماہ ادا کرنی ہوتی ہے، جب تک کہ پانچ لاکھ کی پوری رقم حکومت کو واپس ادا نہ ہو جائے۔
پانچ لاکھ کے اوپر جو سود بنتا ہے، وہ حکومت ادا کرتی ہے اور قرضہ لینے والے کے ذمہ سود کی کوئی ادائیگی نہیں، صرف آٹھ ہزار کی قسط بندہ کے ذمہ ہے، تا وقتیکہ پانچ لاکھ پورے ادا نہ ہو جائیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا مندرجہ بالا قرضہ لینا جائز ہے یا ناجائز؟
شکریہ

جواب: واضح رہے کہ اگر مذکورہ اسکیم کے تحت قرضے کی فراہمی سودی بنیادوں پر ہو، تو یہ اسکیم اور اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کرنا دونوں ناجائز ہیں، اور اگر بلا سود قرضہ کی اسکیم ہو، اور کوئی شرعی قباحت بھی نہ ہو، تو ایسی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی گنجائش ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرۃ، الایۃ: 275)
أحل اﷲ البیع وحرم الربوا۔۔۔۔۔الخ

السنن الکبری للبیہقي: (کتاب البیوع، رقم الحدیث: 11092، 276/8، ط: دار الفکر)
عن فضالۃ بن عبید صاحب النبي صلی اﷲ علیہ وسلم أنہ قال: کل قرض جر منفعۃ فہو وجہ من وجوہ الربا۔

إعلاء السنن: (498/14)
عن علي مرفوعا: کل قرض جر منفعۃ فہو ربا۔

الدر المختار: (کتاب البیوع، 166/5)
کل قرض جر نفعا حرام۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 947 Feb 12, 2020
Qarz, Scheme, Kamiyab Jawan, Programme, Kamiyaab Jawaan, Karz scheme, Kamyab Jawan Programme Loan Scheme, Kamiyab Jawan, Kamiyaab

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.