سوال:
السلام علیکم،
مسجد کے کیا حقوق ہیں؟
تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں،
اللّٰہ پاک آپ سے راضی ہو۔
جواب: مسجد کے چند حقوق اور آداب درج ذیل ہیں:
(1) مسجد کو نماز، ذکر و اذکار اور تعلیم سے آباد رکھا جائے۔
(2) مسجد کو پاک صاف رکھنے کا اہتمام کیا جائے۔
(3) مسجد میں خوشبو کی دھونی دینے کا اہتمام کیا جائے۔
(4) مسجد میں بلا ضرورت دنیاوی باتیں سے گریز کیا جائے۔
(5) مسجد کو راستہ نہ بنایا جائے۔
(6) مسجد میں کوئی بدبو دار چیز کھا کر نہ آئے۔
(7) مسجد کی چیزوں کو اپنی ذاتی استعمال میں نہ لایا جائے۔
(8) کھانے پینے اور سونے سے پرہیز کیا جائے۔
(9) مسجد میں لڑائی جھگڑا اور شور شرابہ نہ کیا جائے۔
(10) مسجد میں اپنی ضرورت کا سوال نہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابن ماجہ: (کتاب المساجد و الجماعات، رقم الحدیث: 750، 247/1، ط: دار الفکر)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ، حَدَّثَنَا عُتْبَةُ بْنُ يَقْظَانَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: جَنِّبُوا مَسَاجِدَكُمْ صِبْيَانَكُمْ، وَمَجَانِينَكُمْ، وَشِرَاءَكُمْ، وَبَيْعَكُمْ، وَخُصُومَاتِكُمْ، وَرَفْعَ أَصْوَاتِكُمْ، وَإِقَامَةَ حُدُودِكُمْ، وَسَلَّ سُيُوفِكُمْ، وَاتَّخِذُوا عَلَى أَبْوَابِهَا الْمَطَاهِرَ، وَجَمِّرُوهَا فِي الْجُمَعِ .
صحیح مسلم: (باب نہی من اکل ثوماً، رقم الحدیث: 1282)
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْبَقْلَةِ الثُّومِ - وَقَالَ مَرَّةً مَنْ أَكَلَ الْبَصَلَ وَالثُّومَ وَالْكُرَّاثَ - فَلاَ يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا فَإِنَّ الْمَلاَئِكَةَ تَتَأَذَّى مِمَّا يَتَأَذَّى مِنْهُ بَنُو آدَمَ »
غنیة المستملي: (ص: 610)
یجب أن تصان عن إدخال الرائحۃ الکریہۃلقولہ علیہ السلام من أکل الثوم والبصل والکراث فلا یقربن مسجدنا فإن الملائکۃ تتأذی ممایتاذیٰ منہ بنو آدم متفق علیہ۔
و فیھا ایضا: (فصل فی احکام المسجد، ص: 612)
وعلم مما تقدم حرمہ السوال فی المسجد، لانہ کنشدان الضالہ والبیع و نحوہ وکراھہ الاعطاء، لانہ یحمل علی السوال وقیل لا اذا لم یتخط الناس ولم یمر بین یدی المصلی والاول احوط۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی