عنوان:
کیا حاملہ عورت حج کر سکتی ہے؟(3554-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا کوئی حمل والی عورت حج کر سکتی ہے؟ اگر وہ حج کر سکے تو کیا وہ بچہ جو اس کی پیٹ میں ہے، اس کا بھی حج ادا ہو جائے گا یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ حاملہ عورت محرم کے ساتھ حج کر سکتی ہے، البتہ اس کے حج کرنے سے پیٹ میں موجود بچہ کا حج ادا نہیں ہوگا، لہذا اگر بچہ پیدا ہونے کے بعد بڑا ہوکر صاحبِ استطاعت ہو، تو اس کو اپنا حج خود کرنا ضروری ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھدایۃ: (کتاب الحج، 215/1، ط: سعید)
لان النبی صلی اللہ علیہ وسلم فسر الاستطاعۃ بالزاد والراحلۃ لا غیر قال ویعتبر فی المرأۃ ان یکون لھا محرم تحج بہ الخ ونفقۃ المحرم علیھا لانہا تتوسل بہ الی اداء الحج۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Kia, Hamila, Hamilah, Aurat, Orat, Hajj, Kar, Sakti, hay, Hamla, Hamlah,
Can a pregnant woman perform Hajj?, Performing Hajj whilst pregnant, Can a pregnant woman perform Umrah