عنوان: جوتے کے اوپر پاؤں رکھ کر نماز پڑھنا(3560-No)

سوال: ایک صاحب کھڑے ہو کر نماز نہیں پڑھ سکتے، چنانچہ وہ کرسی پر بیٹھ کر فرش کے بجائے اپنے جوتوں ہی پر پیر رکھ کر نماز پڑھ لیتے ہیں تو کیا فرش کے بجائے جوتوں پر پیر رکھ کر نماز پڑھنا درست ہے، جب کہ وہ ہر دفعہ وضو کرتے ہوئے جوتوں کو بھی دھو لیتے ہیں؟

جواب: اگر جوتے یا چپل کے اوپر کے حصے پر نجاست نہیں لگی ہوئی ہو تو اس پر پاؤں رکھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں، البتہ مسجد میں جوتوں کے اوپر پاؤں رکھ کر نماز پڑھنا مسجد کے ادب کے خلاف ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المحيط البرهاني: (398/1)
"وإذا صلى على موضع نجس، وفرش نعليه، وقام عليهما جاز.

حاشية على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح: (383/1)
"ولو افترش نعليه، وقام عليهما جاز، فلا يضر نجاسة ما تحتهما، لكن لا بد من طهارة نعليه مما يلي الرجل، لا مما يلي الأرض".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 706 Feb 20, 2020
Jootay, Jotay, Jutay, oopar, paaon, paun, paon, rakh, kar, keh, namaz, parhna, padhna, Praying while standing on shoes, Praying with one's feet on one's shoes, praying with shoes

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.