عنوان: دکاندار کا کمپنی کے نمائندوں اور پرچیزر (Purchaser) حضرات کو گفٹ دینا یا دعوت کھلانا (3566-No)

سوال: اگر کسی کمپنی یا ادارے کے کچھ لوگ اپنی کمپنی کی خریداری کے لیے مارکیٹ جائیں اور وہاں دکاندار ان کو اپنی طرف سے یہ کہہ کر ڈائری تحفہ میں دے کہ آپ کافی دنوں بعد آئے ہیں اور عام طور پر ایسا دینا بطور رشوت نہیں ہوتا، کیونکہ دکاندار جانتا ہے کہ جو دکاندار کم قیمت لگائے گا، یہ لوگ اسی کی دکان سے خریداری کریں گے تو ایسی صورت میں کیا دکاندار کی طرف سے تحفہ میں دی گئی ڈائری لینا جائز ہوگا یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ کسی بھی کمپنی یا ادارے کی طرف سے بھیجا گیا فرد اس کمپنی کا ملازم اور وکیل ہوتا ہے، لہذا اگر کوئی دکاندار اس کو کمپنی کی پہچان و نمائندگی کی وجہ سے کوئی گفٹ وغیرہ دیتا ہے تو وہ گفٹ اس کمپنی کا ہوگا، اس نمائندے کا نہیں ہوگا، البتہ اگر کمپنی اس کی صراحت کر دے کہ مارکیٹ سے ملنے والے تحائف اس کے نمائندے کے ہی ہوں گے، ایسی صورت میں ان تحائف کو کمپنی کے ملازم کے لیے لینا جائز ہے۔
نیز دکاندار کا اپنی مصنوعات کی تشہیر اور فروخت میں اضافے کے لیے اپنے کسٹمرز کو تحائف دینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا فی نفسہ جائز ہے، رشوت کے زمرے میں نہیں آتا ہے، لیکن اگر دکاندار اپنے کسٹمرز کو ایسا فائدہ پہنچائے، جس کا منفی اثر عام خریداروں پر پڑتا ہو، مثلاً: وہ چیز غیر معیاری ہو یا کسی برانڈ کی نقل ہو یا صحت کے لیے نقصان دہ ہو یا اس میں کوئی اور شرعی خرابی ہو تو ایسا نفع خیانت، دھوکہ اور رشوت لینے کے زمرے میں آئے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح مسلم: (باب قول النبي ﷺ من غشنا فلیس منا، 70/1)
قال رسول اللہ ﷺ : ’’ من غشّنا فلیس منّا ‘‘.

سنن أبي داود: (کتاب الأدب، ص: 679)
قول النبی علیہ الصلاۃ والسلام:
’’ کبرت خیانۃ أن تحدث أخاک حدیثاً ہو لک بہ مصدق ، وأنت لہ بہ کاذب ‘‘.

الموسوعۃ الفقہیة الکویتیة: (219/31)
"اتفق الفقہاء علی أن الغش حرام ، سواء أکان بالقول أم بالفعل ، وسواء أکان بکتمان العیب في المعقود علیہ أو الثمن أم بالکذب والخدیعۃ ، وسواء أکان في المعاملات أم في غیرہا من المشورۃ والنصیحۃ ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 968 Feb 21, 2020
Dukaandar, Dukandar, ka, apnay, apne, customers, customerz, ko, gift, ya, daawat, dawat, khilana, kaisa, hay, What is it like for a shopkeeper to give a gift or an invitation to his customers?, Shopkeeper giving gifts to customer, Shopkeeper inviting customers on lunch or dinner

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.