عنوان: حج پر جانے کے لئے محرم ہونا ضروری ہے (3569-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر میاں بیوی اکھٹے حج پر جائیں، اور ان کے ساتھ بیوی کی ایک رشتےدار جس کا بیوی کے ہوتے ہوئے اس شوہر سے نکاح کرنا جائز نہیں ہے، تو کیا وہ بھی ان کے ساتھ حج کے لیے جا سکتی ہے، مثلاً بیوی کی سگی بہن یا بھتیجی اور بھانجی وغیرہ۔

جواب: واضح رہے کہ سفر حج میں عورت کے لیے محرم کا ساتھ ہونا ضروری ہے، اور محرم وہ ہوتا ہے جس سے کبھی بھی نکاح نہ ہو سکے، بیوی کی بہن بھتیجی اور بھانجی اس کے شوہر کے لیے نامحرم ہیں، ان کے ساتھ حج پر جانا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (کتاب الحج، 464/2، ط: زکریا)
والمحرم من لا یجوز لہ مناکحتہا علی التأبید بقرابۃ أو رضاع أو صہریۃ کما في التحفۃ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 643 Feb 21, 2020
Hajj, par, jaanay, kay, liay, liey, mehram, mahram, hona, zaroori, zaruri, hay, he, It is necessary to have a mahram to go on Hajj, mehram, compulsory, obligatory, essential

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.