عنوان:
کیا قرضہ لے کر عمرہ ادا کیا جاسکتا ہے؟(3571-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! میرا عمرہ پر جانے کا ارادہ ہے، لیکن میری پیمنٹ ایک جگہ پھنسی ہوئی ہے، امید تھی کہ مجھے مل جائے گی، لیکن ابھی تک مجھے ملی نہیں، کیا میں کسی سے قرضہ لے کر عمرہ ادا کر سکتا ہوں؟ بعد میں وہ رقم جب مجھے مل جائے گی تو میں قرضہ ادا کر دوں گا، کیا اس طرح کرنا جائز ہے؟
جواب: واضح رہے کہ اگر قرضہ سہولت سے ادا ہو جانے کی امید ہو، تو قرض لے کر عمرہ ادا کرنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (کتاب الحج، 462/2)
ولذا قلنا لا یستقرض لیحج الا اذا قدر علی الوفاء۔۔۔۔۔۔الخ
و فیہ ایضاً: (کتاب الحج، 192/2)
وقالوا لو لم یحج حتی اتلف مالہ وسعہ ان یستقرض ویحج ولو غیر قادر علی وفائہ ویرجیٰ ان لا یؤاخذہ ﷲ بذلک ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Qarzah, Qarza, Karza, lay, kar, Umrah, ada, adaa, kia, jaa, sakta, hay,
Can Umrah be performing by getting loan?, Is it permissible to perform 'Umrah with a loan?, Performing Umrah utilizing loan