عنوان: شوہر کے ماموں کے ساتھ حج کے سفر پر جانا جائز نہیں(3573-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میں اس سال اپنی بیوی کو اپنے سگے ماموں کے ساتھ حج پر بھیجنا چاہتا ہوں، اور اس کیلئے میں نے درخواست جمع کروادی، کیا میری بیوی کے لئے میرے ماموں محرم کی حیثیت رکھتے ہیں یا نہیں؟ اور وہ ان کے ساتھ حج کے سفر پر جا سکتی ہے؟

جواب: صورت مسؤلہ میں اگر آپ کی بیوی کی آپ کے ماموں سے اور کوئی رشتہ داری نہیں ہے، تو یہ آپس میں نامحرم ہیں، لہذا ان دونوں کا ایک ساتھ سفر حج پر جانا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (123/2، ط: سعید)
(و أما) الذی یخص النساء فشرطان ،أحدھما أن یکون معھا زوجھا او محرم لھا ، فان لم یوجد أحدھما لا یجب علیھا الحج، وھذا عندنا وعند الشافعی ھذا لیس بشرط۔۔۔ولنا ما روی عن ابن عباس عن النبی ا انہ قال: الا لا تحجن امراۃ الا ومعھا محرم ، وعن النبی ا أنہ قال: لا تسافر امراۃ ثلاثۃ ایام الا ومعھا محرم او زوج ولانھا اذا لم یکن معھا زوج ولا محرم لا یؤمن علیھا ۔۔۔۔الخ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 382 Feb 21, 2020
Shohar, kay, ke, mamun, mamoon, kay, saath, hajj, safar, safr, par, peh, jana, jaiz, naheen, Hajj peh jaana, Na mehram kaun kaun, , It is not permissible to go on Hajj with the husband's uncles (Mothers brother), Husbands maternal uncle

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.