عنوان:
طواف کے ہر چکر میں نئی دعا پڑھنا کیسا ہے؟(3599-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! کتابوں میں طواف کے سات چکروں میں سے ہر چکر کی الگ الگ دعا لکھی ہوتی ہے، کیا ان دعاؤں کو ہر چکر میں الگ الگ پڑھنا ضروری ہے؟
جواب: واضح رہے کہ طواف کے ہر چکر کی جو دعائیں مشہور ہیں، یہ دعائیں خاص طواف کے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول نہیں ہیں، اس لئے ان دعاؤں کو سنت سمجھ کر پڑھنا درست نہیں ہے، البتہ سنت سمجھے بغیر پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان "ربنا اتنا فی الدنیا حسنة" والی دعا منقول ہے۔
لہذا جس دعا یا ذکر میں خشوع زیادہ ہو، اسی کو پڑھا جائے، بعض حضرات طواف کے دوران چلا چلا کر دعائیں پڑھتے ہیں، جس سے دوسرے لوگوں کو بھی تشویش ہوتی ہے، ایسا کرنا مناسب نہیں ہے، چنانچہ تیسرا کلمہ، چوتھا کلمہ، درود شریف یا کوئی دعا جس میں دھیان لگے، زیر لب پڑھتے رہنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
السنن الکبری للبیہقی: (84/5)
عن یحییٰ بن عبید اللہ عن ابیہ انہ سمع عبداللہ بن السائب یقول:سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: بین الرکنین: ربنا اتنا فی الدنیا حسنہ وفی الآخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Tawaf, kay, har, chakkar, mein, nai, dua, parhna, padhna, kaisa, kaisaa, hay, he, Tawaaf,
What is it like to recite a new dua in each cycle of Tawaf?, every, circle