سوال:
السلام و علیکم ، مفتی صاحب ! کیا خودکشی کرنے والے کی نماز جنازہ پڑھی جا سکتی ہے؟
جواب: خود کشی کرنا بہت ہی بڑا گناہ ہے اور اس پر سخت عذاب کی وعیدیں آئی ہیں، لیکن خود کشی کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوتا، لہٰذا ایسے شخص کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی، البتہ علماء اور پیشوا حضرات کو جنازہ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے، تاکہ دیگر حضرات کو عبرت حاصل ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (باب صلاة الجنازة، 102/3، ط: دار الفکر)
"من قتل نفسه ولو عمدًا یغسل ویصلی علیه. به یفتی. وإن کان أعظم وزرًا من قاتل غیره".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی