عنوان:
حجر اسود کے استلام کرنے کا طریقہ
(3606-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! شرعاً استلام کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ بعض لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ استلام کرتے ہوئے سات مرتبہ ہاتھ اٹھا کر پھر اگلا چکر شروع کرتے ہیں، جس سے طواف کرنے والوں کو پریشانی بھی ہوتی ہے، کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟
جواب: واضح رہے کہ طواف شروع کرنے سے پہلے اور طواف کا ہر چکر پورا ہونے کے بعد حجر اسود کو چومنا یا اگر حجر اسود کا چومنا ممکن نہ ہو تو اس کی طرف ہاتھ سے اشارہ کرکے ہاتھ کو چوم لینا "استلام"کہلاتا ہے، البتہ سات مرتبہ استلام کے لیے ہاتھ اٹھانا غلط ہے، ایک مرتبہ استلام کرنا کافی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بدائع الصنائع: (بیان سنن الحج، 339/2)
ویبدأ بالحجر الأسود فإذا استقبلہ کبر ورفع یدیہ … لما روي عن مکحول أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم لما دخل المسجد بدأ بالحجر الأسود فاستقبلہ وکبر وہلل۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Hajr e Aswad, Hajr-e-Aswad, Hajr, Aswad, kay, Istilam, Istilaam, karnay, karne, ka, tariqa, tareeqa, tareqa,
How to do Istilam to blackston, kissing the blackstone, touching the blackstone, imitating touching the blackstone, Gesture, towards the blackstone