resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: حیض کے ایام میں عورت غسل کر سکتی ہے(3620-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میں نے اپنی ایک دوست سے سنا ہے کہ حیض کے دنوں میں نہانا نہیں چاہیے، کیا یہ بات صحیح ہے؟ اگر صحیح ہے تو گرمیوں میں پورا ہفتہ بغیر نہائے رہنا بہت مشکل ہے، براہ کرم کوئی مناسب حل بتا دیں۔

جواب: واضح رہے کہ عورت کو حیض کے ایام میں نہانے کی اجازت ہے، اور یہ نہانا صرف صفائی یا ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے ہے، طہارت کے لیے نہیں، البتہ یہ بات بالکل بے بنیاد ہے کہ حیض کے دنوں میں نہانا نہیں چاہیے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Haiz, heiz, haz, ayyam, ayam, dinon, mein, main, aurat, ghusal, ghusl, naha, sakti, hay, he, Can a woman bath during mensturation, periods, mensis, Bathing during, mensturation

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues