عنوان: حیض کی چند صورتوں کا حکم(3622-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کسی عورت کی عادت چھ دن حیض آنے کی ہو، لیکن اگر کسی مہینے تین یا چار دن خون آکر بند ہو جائے تو کیا وہ اپنی عادت تک انتظار کرے گی یا غسل کرکے نماز پڑھنا شروع کردے، براہ کرم اس بارے میں تفصیل سے وضاحت فرما دیں۔

جواب: واضح رہے کہ حیض کی کم از کم مدت تین دن ہے، اور زیادہ سے زیادہ دس دن ہے،
عام طور پر خواتین کی عادت کے دن مقرر ہوتے ہیں، لیکن اگر کبھی عادت کے دن آگے پیچھے ہو جائیں، تو اسکی چند صورتیں ہیں۔
1)۔ خون جاری ہونے کے بعد تین دن سے کم میں بند ہو جائے، اس صورت میں عورت کو انتظار کرنا چاہیئے کہ کچھ دن وقفے کے بعد دوبارہ نہ شروع ہو جائے، اگر دوبارہ آئے گا، تو مدت حیض میں یہ وقفہ بھی حیض ہی سمجھا جائے گا، اور اگر تین دن سے کم میں بند ہوکر دوبارہ نہ آئے، تو یہ حیض نہیں ہوگا، اور ان دنوں کی نمازیں لوٹائی جائیں گی۔
2)۔خون تین دن سے زیادہ آئے، لیکن عادت سے پہلے بند ہو جائے، اس صورت میں عورت کو عادت تک انتظار کرنا چاہیے، اگر دوبارہ پھر نہیں آیا، تو جب سے بند ہوا اس وقت سے پاک سمجھی جائے گی، اور اس کے بعد جتنی نمازیں رہ گئیں ہیں، وہ تمام قضا کرنی ہوں گی۔
3)۔خون اپنی عادت پر بند ہو، اس کا حکم واضح ہے کہ غسل کرکے نماز پڑھ لیں۔
4)۔خون اپنی عادت سے بڑھ جائے، اس صورت میں اگر دس دن کے اندر اندر خون بند ہوجائے، تو یہ حیض ہی شمار ہوگا، اور سمجھا جائے گا کہ عادت بدل گئی، اگر خدانخواستہ دس دن سے بڑھ جائے، تو عادت سے زیادہ جتنے دن گزرے ہیں، وہ پاکی کے ہی شمار کئے جائیں گے، اور ان تمام دنوں کی چھوٹی ہوئی نمازیں قضا کرنی ہوں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیۃ: (36/1)
الطھر المتخلل بین الدمین والدماء فی مدۃ الحیض یکون حیضاً۔

و فیھا ایضاً: (37/1)
فان لم یجاوز العشرۃ فالطھر والدم کلاھما حیض سواء کانت مبتدأۃ او معتادۃ وان جاوز العشرۃ ففی المبتدأۃ حیضھا عشرۃ ایام وفی المعتادۃ معروفتھا فی الحیض حیض والطھر طھر۔

و فیھا ایضاً: (الفصل الرابع فی احکام الحیض و النفاس و الاستحاضۃ، 39/1)
ولو انقطع دمھا دون عادتھا یکرہ قربانھا حتی یمضی عادتھا وعلیھا ان تصلی وتصوم للاحتیاط ھکذا فی التبیین۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2533 Feb 25, 2020
Haiz, heiz, haz, ki, chand, soortein, suratein, soortain, hukm, hukam, kam az kam, ziadah say ziadah, Ruling on some forms of menstruation, Types of mensturation, categories of mensturation, periods, mensis, minimum , maximum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.