عنوان: حیض کے ایام میں قرآنی دعائیں وغیرہ پڑھنا(3629-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا عورت حیض کے ایام میں قرآن پاک کی وہ سورتیں جو روزانہ پڑھنے کا معمول ہے، جیسے چاروں قل وغیرہ، ان کو زبانی پڑھ سکتی ہیں؟ اور جو درود شریف تین سو مرتبہ روزانہ پڑھتی ہیں، کیا وہ حیض میں پڑھ سکتی ہیں یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ حیض کے ایام میں عورتوں کو قرآن مجید کی تلاوت کرنا جائز نہیں ہے، البتہ قرآنی دعائیں، دعا کی نیت سے پڑھی جا سکتی ہیں، اور دیگر ذکر و اذکار ، درود شریف وغیرہ پڑھنا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

تبیین الحقائق: (164/1)
ویمنع قراءتہ القرآن أي یمنع الحیض قراءتہ القرآن، وکذا الجنابۃ لقولہ علیہ الصلوۃ والسلام: لا تقرأ الحائض ولا الجنب شیئا من القرآن ولا
فرق بین الآیۃ وما دونہا۔ وفي روایۃ الکرخي وفي روایۃ الطحاوي یباح لہما قراءتہ ما دون الآیۃ، ہٰذا إذا قرأہ علی قصد التلاوۃ، وأما إذا قرأہ علی قصد الذکر والثناء۔ قال الکاکي رحمہ اللّٰہ تعالیٰ: لو قرأ الجنبي الفاتحۃ علی سبیل الدعاء لابأس بہ، وکذا شیئا من الآیات أي التي فیہا معنی الدعاء في ظاہر الروایۃ، وعلیہ الفتوی۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1297 Feb 25, 2020
Haiz, heiz, haz, ayyam, ayam, main, mein qurani, duaein, duaaein, waghairah, wagheirah, parhna, padhna, Recitation of Qur'anic supplications during menstruation, reading, praying, periods, mensis

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.