عنوان: کیا ہر حیض کے بعد غیر ضروری بال صاف کرنا ضروری ہے؟(3630-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! ہماری جاننے والی ایک خاتون نے بتایا کہ عورت کو ہر ماہواری گزرنے کے بعد اپنے غیر ضروری بال صاف کر لینے چاہئیں، ورنہ پاکی حاصل نہیں ہوگی، کیا یہ بات درست ہے؟ کیا ہر ماہواری کے بعد غیر ضروری بال صاف کرنا ضروری ہے؟

جواب: واضح رہے کہ شرعاً ہر ہفتے غیر ضروری بال صاف کرنا سنت ہے، اور چالیس دن تک صفائی کو مؤخر کرنا بھی جائز ہے، البتہ چالیس دن گزرنے کے بعد بھی غیر ضروری بال صاف نہ کرنا گناہ ہے۔
ہر ماہواری (حیض) سے پاک ہونے کے بعد اگر غیر ضروری بالوں کی صفائی کی جائے تو بہتر ہے، البتہ یہ لازم اور ضروری نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (کتاب الحضر و الا باحۃ فصل فی البیع، 358/5)
و) یستجب (حلق عانۃ وتنظیف بد نہ بالا غتسال فی کل اسبوع مرۃ ) والا فضل یوم الجمعۃ جاز فی کل خمسۃ عشر وکرہ ترکہ وراء الا ر بعین (قولہ وکرہ ترکہ ) ای تحریماً ۔ لقوم المجتبی ولا عذر فیما وراء الاربعین ویستحق الو عید

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1836 Feb 25, 2020
Haiz, heiz, haz, baad, ghair, gheir, gher, zaroori, zaruri, baal, saaf, karna, zaroori, zaruri, hay, he, Is it necessary to clean unnecessary hairs after every menstrual period?, under arms hairs, under legs hairs, mensis

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.