عنوان: بیوی، تین بیٹے اور تین بیٹیوں میں جائیداد کی تقسیم(3644-No)

سوال: السلام عليكم، مفتی صاحب ! میرے والد، جن کا پانچ سال پہلے انتقال ہو چکا ہے، اور انہوں نے کوئی وصیت بھی نہیں کی تھی، نے ایک مکان میری والدہ کے نام بنوایا تھا، میری والدہ جو اللہ کے فضل سے اب بھی حیات ہیں، اس مکان کو بیچ کر ہمارے درمیان رقم تقسیم کرنا چاہتی ہیں، ہم تین بھائی اور تین بہنیں ہیں، از راہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ رقم ہمارے درمیان کس تناسب سے تقسیم ہو گی، اور والدہ اپنے لیے کتنی رقم رکھ سکتی ہیں؟
مزید یہ بھی بتا دیں کہ چونکہ عمارت کئی منزلہ ہے، تو اس میں کرایہ دار بھی رہتے ہیں، تو مکان کا کرایہ لینے کا حق کس کو ہے، اور اس رقم کو مکان کی دیکھ بھال (maintenance ) پر کس طرح خرچ کیا جائے گا؟

جواب: واضح رہے کہ اگر آپ کے والد نے جائیداد صرف آپ کی والدہ کے نام کی تھی، اور قبضہ نہیں دیا تھا، تو یہ تمام جائیداد آپ کے والد کی ملکیت شمار ہوگی اور ان کے انتقال کے بعد ان کے شرعی ورثاء میں تقسیم ہوگی۔
والد کی تجہیز و تکفین، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی کے لیے جائز وصیت کی ہو، تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد کو بہتر (72) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے مرحوم کی بیوی کو نو (9)، ہر ایک بیٹے کو چودہ (14) اور ہر ایک بیٹی کو سات (7) حصے ملیں گے۔
اگر فیصد کے حساب سے تقسیم کریں
مرحوم بیوی کو % 12.5 فیصد
ہر ایک بیٹے کو % 19.44 فیصد
ہر ایک بیٹی کو % 9.72 فیصد ملے گا۔
نوٹ: پانچ سال کا کرایہ اسی تناسب سے شرعی ورثاء کے درمیان تقسیم ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایۃ: 11- 12)
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ۔۔۔۔الخ
وَلِأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِن كَانَ لَهُ وَلَدٌ۔۔۔۔الخ
فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم ۚ مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ۔۔۔۔الخ

الدر المختار: (689/5، ط: سعید)
"بخلاف جعلته باسمك فإنه ليس بهبة"۔

الفتاوی الھندیۃ: (الباب الثانی فیما یجوز من الھبۃ و ما لا یجوز، 378/4، ط: رشیدیہ)
’’لا يثبت الملك للموهوب له إلا بالقبض هو المختار، هكذا في الفصول العمادية‘‘.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1578 Feb 26, 2020
Biwi, Bewi, Bivi, teen, baitay, betay, bete, 3, baition, baitiyon, mein, main, jaidad, ki, taqseem, taqsim, Distribution of property between wife, three sons and three daughters, 3, Division

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.