عنوان: گھریلو کام کاج کرنے پر عورت کے لئے کیا ثواب ہے؟(3659-No)

سوال: السلام علیکم ورحمۃاللہ، محترم مفتی صاحب ! عورتیں گھر کے کام کاج کرتی ہیں، زیادہ وقت اس میں گزر جاتا ہے، ایسی نیت بتا دیں کہ یہ وقت بھی عبادت بن جائے، مثلاً برتن، کپڑے،صفائی، سالن روٹی وغیرہ کام کاج میں کیا نیت کریں؟ اور اگر کچھ فضائل ہوں تو وہ بھی بتادیں، بہت مہربانی ہوگی۔ والسلام

جواب: واضح رہے کہ عورت اگر گھریلو امور کی انجام دہی اور اولاد کی تربیت کرنے پر یہ نیت کر لے کہ ان فرائض کو ادا کرنے کا مقصد شوہر کو خوش کرنا اور اللہ کو راضی کرنا ہے، تو عورت کا سارا عمل ثواب بن جاتا ہے، عورت کو گھریلو امور کی انجام دہی پر ملنے والے اجر و ثواب میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں۔
(1) حضرت حسن بن سفیان رضی اللہ عنہ نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (اے عورتوں) کیا تم اس بات پر راضی ہو کہ جب تم میں سے کوئی عورت اپنے شوہر سے حاملہ ہو، اور شوہر اس سے راضی ہو، اس کو ایسا ثواب ملے جیسے اللہ کی راہ میں روزہ رکھنے والے اور شب بیداری کرنے والے کو ثواب ملتا ہے، اور جب اس کو دردِزہ ( labour pain) ہوتا ہے، تو اس کی آنکھوں کی ٹھنڈک کیلیے ایسی نعمتیں چھپا کر رکھی گئی ہیں، جس کی خبر آسمان اور زمین والوں کو نہیں ہے، پس جب وہ وضع حمل (deliver) کر دے، تو اس کے دودھ کے ہر گھونٹ پر اور چوسنے پر ایک ایک نیکی ملتی ہے، اگر (بچے کے سبب) اس کو رات جاگنا پڑے، تو اللہ تعالی کی راہ میں ستر غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے، کیا تمہیں معلوم ہے کہ یہ عورتیں کون ہیں؟ یہ ناز و نعمت سے بسر کرنے والی نیک عورتیں ہیں، جو شوہر کی نافرمانی نہیں کرتیں۔
(2) شوہر کی خدمت کرنا صدقہ ہے۔
(3) عورت کا گھریلو کام کرنے کا ثواب جہاد کے برابر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کنز العمال: (الفصل الثانی فی ترغیبات تختص بالنساء، 169/16)
اما ما ترضى احداکن انها اذا كانت حاملا من زوجها وهو عنها راض ان لها مثل اجر الصائم القائم في سبيل الله واذا اصابها الطلق لم يعلم اهل السماء والارض ما اخفي لھا من قرۃ اعين فاذا وضعت لم يخرج من لبنها جرعۃ ولم يمص من ثديها مصۃ الا كان لها بكل جرعۃ وبكل مصۃ حسنا فان اسهرها ليلۃ كان لها مثل اجر سبعين رقبۃ تعتقھم في سبيل الله سلامۃ اتدرين من اعني بهذا؟ المتنعمات الصالحات المطیعات لازواجهن اللاتي لا يكفرون العشير(الحسن بن سفیان)

و فیہ ایضا: (الفصل الثانی فی ترغیبات تختص بالنساء، 170/16)
خدمتک زوجتک صدقۃ(عن ابن عمر)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2065 Feb 28, 2020
Ghareloo, Ghar, kay, kaam, kaaj, kam kaj, kaam kaaj, karnay, karne, par, peh, aurat, aorat, kay, ke, liay, liey, sawab, sawaab, hay, What is the reward for a woman doing housework, housewife reward, household chores

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.